پاکستان جاگو تحریک کے زیراہتمام نظام بدلو کانفرنس
لاہور (پ ر) پاکستان جاگو تحریک کے زیراہتمام نظام بدلو کانفرنس کا اجلاس بانی چیئرمین قیوم نظامی کی زیرصدارت ہوا۔ پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئرمین ہارون خواجہ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور دلاور چودھری نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے سرمایہ دارانہ‘ جاگیردارانہ استحصالی کلونیل نظام کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے تاکہ پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کو مکمل کیا جا سکے اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد علی خان نے جاگو تحریک کے اغراض و مقاصد اور نظام بدلو کانفرنس کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔ مرکزی فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد صادق نے متبادل انتخابی نظام کا خاکہ پیش کیا۔
