56مذہبی جماعت کے کارکنان کو کیسز سے ڈسچارج کرنیکاحکم 

    56مذہبی جماعت کے کارکنان کو کیسز سے ڈسچارج کرنیکاحکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے مذہبی جماعت کے 56 کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا ہے.انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مقدمات پر سماعت کی. عدالت نے ملزموں کیخلاف شواہد ناکافی ہونے پر انہیں ڈسچارج کیا گیا. عدالت نے تھانہ نواں کوٹ کے 52 ملزموں کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا. اس کے علاوہ تھانہ چونگ کے 4 ملزموں کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا گیا،عدالت نے تھانہ نواں کوٹ کے 15 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا عدالت نے تھانہ شاہدرہ کے 4 ملزموں کو  بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ عدالت نے تھانہ مانگا منڈی کے تین ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا عدالت نے دیگر تھانوں کے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا،تھانہ بادامی باغ،تھانہ شاہدرہ، تھانہ صدر مریدکے کے درجنوں ملزموں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل

 بھجوا دیا۔

مقدمات ڈسچارج

مزید :

صفحہ آخر -