آوارہ اور باؤلے کتوں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست فریقین کو جواب کیلئے مہلت
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے آوارہ اور باؤلے کتوں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے 17 نومبر مہلت دیدی، درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتوں کے باعث شہریوں پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ ویکسین بھی ہسپتالوں میں دستیاب نہیں، استدعا ہے کہ جانوروں کی پیدائش کنٹرول پالیسی کو معطل کیا جائے اور باولے کتوں کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔
مہلت
