پاکستان کا ایل این جی کے 21کارگوز منسوخ کرنیکا فیصلہ

        پاکستان کا ایل این جی کے 21کارگوز منسوخ کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ یسک)پاکستان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 21 کارگوز  منسوخ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع  پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگوز اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈکا کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کا معاہدہ ہے۔ذرائع پٹرولیم ڈویڑن کا کہنا ہے کہ پاکستان 2026 میں 12 کے بجائے 2  ایل این جی کارگو خریدیگا۔  2 کارگو جنوری اور دسمبر 2026 میں لیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے2027 میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن سے گیس طلب  جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

 ایل این جی 

مزید :

صفحہ آخر -