پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ 

    پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                        لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے شعبہ صحت میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق محکمہ صحت میں اب کوئی ڈاکٹرز پیرا میڈیکل نرس کلرک یا چپڑاسی مستقل بنیادوں پر بھرتی نہیں کیا جائے گا اس پر پابندی ہوگی بلکہ ورک چارج یا ڈیلی ویجز پر ملازمین بھرتی ہوں گے اگر متعلقہ ہسپتال چاہے کہ پر گھنٹے کے حساب سے پر گھنٹے کی اجرت پر کسی ملازم کی خدمات حاصل کرنی ہے تو وہ بھی اس میں آزاد ہوگا۔ اس ضمن میں پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے۔ایکٹ کے تحت لوکم پالیسی کمیٹی قائم کی جائیگی جس کے چیئرپرسن صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہوں گے اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کمیٹی وائس چیئرپرسن کے فرائض انجام دیں گے۔ کمیٹی میں 3فیلڈ کے ماہرین اور ہیومن ریسورس کے ماہرین بھی ممبر ہوں گے۔صحت کے شعبے میں عملے کی کمی کی نشاندہی کرنا، عارضی بھرتیوں کے ٹی او آرز، مدت، تنخواہ اور دیگر مراعات طے کرنا،بھرتیوں کے معاہدے ختم کرنے یا خارج کرنے کی شرائط وضع کرنا، بھرتیاں شفاف طریقہ سے کرنا اور بھرتی کے اشتہارات کم از کم دو اخبارات میں شائع کرنا اور اشتہارات میں بھرتی کا مکمل طریقہ کار واضح کرنا شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونیوالے ملازمین مستقل ملازمین کے مراعات کے مستحق نہیں ہوں گے اور مستقل کی درخواست نہیں کر سکیں گے۔ عارضی بھرتیوں کی مدت بڑھانے یا ختم کرنے کا اختیار بھی کمیٹی کے پاس ہوگا۔

 طبی ماہرین

مزید :

صفحہ آخر -