سرکاری حج سکیم کی دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کیلئے15 نومبر کی ڈیڈ لائن
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم2026ء کے لئے درخواستیں جمع کرانے والوں کے لئے دوسری اور آخری قسط کے ساڑھے چھ لاکھ روپے جمع کرانے کے لئے15 نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔15نومبر تک بقایا رقم جمع نہ کرانے والوں کی درخواست منسوخ تصور کی جائے گی پہلی قسط کے ساتھ ڈبل بیڈ، ٹرپل بیڈ کے لئے درخواست دینے والوں کو اضافی رقم بھی دوسری قسط کے ساتھ جمع کرانا ضروری ہو گا۔
قسط
