رواں سال 2025کا تیسرا اور آخری سپر بیور مون آج ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی) رواں سال 2025 کا تیسرا اور آخری سپر بیور مون آج ہو گا۔ ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ سپر بیور مون عام چاند کے مقابلے میں 14فیصد بڑا اور 30فیصد روشن ہوگا،چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ 2لاکھ 21ہزار817میل ہوگا،سپربیور مون اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2800 میل زیادہ قریب ہوگا۔ سپر بیور مون کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار نظارہ کیاجاسکے گا۔یاد رہے پچھلے ماہ 7 اکتوبر کو بھی سپر مون کا شاندار نظارہ کیا گیا تھا،ماہرینِ فلکیات نے اس سپرمون کو ہارویسٹ سپر مون کا نام دیا تھا۔
سپر بیور مون
