شیر گڑھ ،کسانوں کے اعزاز میں سلام کسان کے نام سے تقریب کا اہتمام

  شیر گڑھ ،کسانوں کے اعزاز میں سلام کسان کے نام سے تقریب کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ(نامہ نگار)پیٹل سیڈ کمپنی اینڈ زرغون کارپوریشن شیرگڑھ کی طرف سے کسانوں کے اعزاز میں سلام کسان کے نام سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے کسان نمائندوں نے شرکت کی تقریب کی صدارت چیر مین این ایس ڈی آر اے،وائس چانسلر نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان کے ڈاکٹر آصف علی شاہ کر رہے تھے جب کہ دیگر مہمانان گرامی میں وائس چانسلر پشاور ایگریکلچریونیورسٹی ڈاکٹر جہان بخت،ڈاکٹر روف، ڈائریکٹر جنرل ایف ایس سی آر ڈی ڈاکٹر محمد اعظم خان،حاجی محمد،الطاف حسین اور دیگر شامل تھےتقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجب کہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سجاد ہوتی نے انجام دیئے پیٹل سیڈ کمپنی کے سی ای او محمد مشتاق نے مہمانوں کو خوش امدید کہا تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی چیرمین این ایس ڈی آر اے، وائس چانسلر نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر اصف علی شاہ نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ملک کی ترقی کا دارومدار زراعت پر ہے پرائیویٹ سیڈ کمپنیاں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ایک طرف ملکی زر مبادلہ بچ جاتا ہے تو دوسری طرف کسانوں کو کم قیمت پر اعلی بیج فراہم کیا جاتا ہے جو زرعی پیداوار میں اضافے کا باعث بنتا ہے پیٹل سیڈ کمپنی نے بہت کم وقت میں پرائیویٹ سیکٹر میں اونچا مقام حاصل کیا جو قابل ستائش ہےانہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ کاشت کے جدید طریقے اپنائے جدید زرعی الات کا استعمال کریں اورہائبریڈ کا تصدیق شدہ بیج کا استعمال کریں تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو جائےتقریب سے ڈائریکٹر جنرل ایف ایس سی آر ڈی ڈاکٹر محمد اعظم،ڈاکٹرجہان بخت، الطاف حسین باچہ، حاجی محمد،محمد اشتیاق اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر فی ایکڑ ہائی بریڈ مکئی کی پیداوار بڑھانے والے کسانوں میں شیلڈ اور تحائف تقسیم کیے گئے جبکہ زرعی ماہرین اور آفیسرز کو بھی تحائف اور شیلڈ پیش کیے گئے بعد میں مہمانوں کا تواضع پر تکلف کھانے سے کیا گیا