وفاقی وزیر برائے بحری امورسے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات
کراچی(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امورمحمد جنید انور چوہدری سے رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹونیسکو نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں بندرگاہی تعاون اور تجارتی روابط پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں پاکستان اور رومانیہ کے درمیان کراچی پورٹ اور کانسٹانسا پورٹ کو جوڑنے پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پرجنید انوار چوہدری نے رومانیہ سے میری ٹائم تعاون بڑھانے پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی بندرگاہیں یورپی منڈیوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کریں گی۔جنید انوار چوہدری نے کہاکہ پاکستان جلد چھ آپریشنل بندرگاہوں والا ملک بنے گا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم تربیت، سیکیورٹی اور ڈیجیٹل لاجسٹکس میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا۔رومانیہ کے سفیرنے پاکستانی اسپورٹس اور زرعی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات میں سرمایہ کاری اور نئے تجارتی راستوں کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرپاکستان اور رومانیہ نے اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا
