ڈیرہ ،موٹر سائیکل سوار ملزمان غضنفر خان علیزئی کے ڈرائیور سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کھرووالی کے قریب 3مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے غضنفر خان علیزئی کے ڈرائیور کو زخمی کرنے کے بعد اس سے اس کا موٹرسائیکل125،نقدی4ہزار اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں ضلع لیہ حال جھوک سگو کے رہائشی ارشاد بلوچ ولد ربنواز بلوچ نے 394ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں غضنفر خان علیزئی کا ڈرائیور ہوں ، میری طبیعت خراب تھی ، اس حوالے سے میں موٹرسائیکل 125ماڈل2025پر سوار ہو کر علاج معالجہ کےلئے علاقہ کوٹجائی ڈاکٹر کے پاس جا رہا تھاجب مائنر پل نزد کھرووالی پہنچا تو پیچھے سے موٹرسائیکل پر سوار مسلح3ملزمان نے مجھے روک لیا، جونہی میں رکا اس دوران انہوںنے مجھ سے زبردستی موٹرسائیکل لینا چاہا تو انہوں نے مجھے زدوکوب کرنا شروع کردیا، ان میں سے ایک نے مجھے پستول کے بٹ پر مار کر زخمی کردیا، اور ساتھ مجھے زدوکوب کرنا شروع کردیا، جس سے میں زخمی ہوگیا، ملزمان فرار ہوتے ہوئے مجھ سے میرا موٹرسائیکل ،1سادہ موبائل اور 4ہزار روپے کی نقدی چھین کرلے گئے ۔
