شانگلہ ، جیپ گہری کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 4افراد زخمی
شانگلہ (آفتاب حسین سے) شانگلہ کے علاقے لاڑئی نڑیدلے میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ لاڑئی نڑیدلے روڈ پر پیش آیا جہاں ایک جیپ اچانک بے قابو ہو کر گہرے کھڈے میں جا گری۔ حادثے میں جان بحق ہونے والوں میںشیر نواز ولد گل رحیم اور ایک خاتون شامل ہیں۔جبکہ زخمیوں میں زیب اللہ ، ہدایت اللہ، فضل ربی ڈرائیوراور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال الپوری منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔حادثے کی ابتدائی وجوہات میں تیز رفتاری یا موڑ کا توازن بگڑنا شامل ہو سکتا ہےں تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
