کھیل کود نوجوانوں میں مقابلہ اور زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ ابھارتا ہے ،فاروق حبیب
چکدرہ(تحصیل رپورٹر) الخدمت فا_¶نڈیشن پاکستان کے نائب صدر ائرمارشل(ر) فاروق حبیب نے کہا کہ کھیل کود نوجوانوں میں مقابلہ اور زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ ابھارتا ہے، وہ گزشتہ روز آغوش الخدمت گل آباد میں منعقدہ پانچویں سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، الخدمت فا_¶نڈیشن صوبہ خیبرپختونخوا(شمالی) کے صدر فضل محمود، ضلعی صدر حفیظ اللہ خاکسار اور جماعت اسلامی کے تحصیل امیر ڈاکٹر بشیر محمد نے بھی تقریب سے خطاب کیا، ڈائریکٹر آغوش الخدمت سعید اللہ نے اس موقع پر تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ سپورٹس گالا کے اس پانچویں ایڈیشن میں مجموعی طور پر 68 نجی اور سرکاری سکولوں نے رجسٹریشن کرلی ہے جبکہ سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی، نعت خوانی، تقریری، ملی نغموں ویڈیو گرافی، حسن قرآت اور سیرت النبی مقابلوں سمیت سائنس ماڈلز کی نمائش بھی ہوگی، انہوں نے کہا کہ سیرت النبی کے حوالے سے ٹسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے پہلے تین پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو باالترتیب لیپ ٹاپ، سائیکل اور ٹیبلٹ کا انعام دیا جائیگا،
