کالعدم تحریک لبیک کے2 مبینہ کارکنوں کی نظر بندی کےخلاف رٹ کی سماعت 

     کالعدم تحریک لبیک کے2 مبینہ کارکنوں کی نظر بندی کےخلاف رٹ کی سماعت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس علی ضیا باجوہ کالعدم تحریک لبیک کے دو مبینہ کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف رٹ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اور(بقیہ نمبر85صفحہ6پر )

 ڈپٹی پراسیکیوٹر کو طلب کر کے ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں سے آج رپورٹ طلب کریں ۔پٹیشنر رضوان نذر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ کٹیشنر کے حقیقی بھائی اور کزن کو ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کے حکم پر ایک ماہ کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے جب کہ ان کا کسی دینی تنظیم یا جماعت سے تعلق نہ ہے اور وہ پہلے ہی اس بارے میں متعلقہ حکام کو یقین دہانی کرا چکے ہیں۔لیکن اس کے باوجود انہیں ٹی ایل پی کا ورکر قرار دے کر نظر بند کر دیا گیا ہے۔