میپکو:پروموشن بورڈ کی منظوری سے دواہلکاروں کی ترقی، نوٹیفیکیشن
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے 2اپر ٹیکنیکل سب آرڈینیٹ سٹاف (بی ٹیک آنرز)اہلکاروں کو پروموشن بورڈ کی منظوری سے جونیئر انجینئرز/ایس ڈی اوز کے عہدے پر ترقی دیدی ہے اور ان کی(بقیہ نمبر71صفحہ6پر )
خدمات خالی آسامیوں پر آپریشن سرکلوں کے سپرد کی گئی ہیں۔ بنیادی سکیل 15میں خدمات سرانجام دینے والے غلہ منڈی سب ڈویژن ملتان کے بی ٹیک آنرز لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIمحمد عاطف کو ایس ڈی او /جونیئر انجینئر بنیادی سکیل 17 میں ترقی دیکر میپکو ملتان سرکل تعینات کیاہے جبکہ جناح سب ڈویژن رحیم یار خان کے بی ٹیک آنرز لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIمحمد عاصم اقبال کو ایس ڈی او /جونیئر انجینئر بنیادی سکیل 17 میں ترقی دیکر میپکورحیم یار خان سرکل تعینات کیاگیاہے۔
