اکتوبر میں 1422 بجلی چور پکڑے گئے،کروڑوں کے جرمانے

   اکتوبر میں 1422 بجلی چور پکڑے گئے،کروڑوں کے جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے ماہ اکتوبر میں 1422افرادکو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔998بجلی چوروں کے خلاف مقدمات پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات کا اندراج ہوا۔ 23لاکھ یونٹس چوری کرنے پر 9کروڑ52لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ایک کروڑ56لاکھ روپے جرمانہ موقع پر وصول کرکے خزانے میں جمع کروایاگیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد اورونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیازآپریشن کررہی ہیں۔ یکم تا30اکتوبر(بقیہ نمبر62صفحہ6پر )

2025 کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 155صارفین کو 98لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 146افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ میپکوڈی جی خان سرکل میں 95بجلی چوروں کو17لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائد جبکہ 95افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ وہاڑی سرکل میں 104افرادکو 96لاکھ70ہزارروپے جرمانہ عائدجبکہ 48افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ بہاولپور سرکل میں 350صارفین کو2کروڑ31لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائدجبکہ 292بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ساہیوال سرکل میں 218بجلی چوروں کو 2کروڑ53لاکھ 90ہزارروپے جرمانہ عائد اور 218افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ رحیم یار خان سرکل میں 70صارفین کو26لاکھ40ہزارروپے جرمانہ عائد جبکہ 70افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ مظفرگڑھ سرکل میں 149صارفین کو51لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 90افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ بہاولنگر سرکل میں 98صارفین کو74لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد جبکہ 27بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ خانیوال سرکل میں 183بجلی چوروں کو ایک کروڑروپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 12ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہوئیں۔