بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوٹ مار،15سو روپے تک کٹوتی کی جانے لگی

   بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوٹ مار،15سو روپے تک کٹوتی کی جانے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)رحیم یار خان اور گردو نواح کے علاقوں تاج گڑھ چک عباس مومبارک چک نمبر 94 باغو بہار خانپور لیاقت پور اور فیروزہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیوائس مافیا کی کھلی لوٹ مارجاری15سو روپے تک کٹوتی کی جانے لگی اعلی حکام خا(بقیہ نمبر63صفحہ6پر )

موش۔ذرائع کے مطابق ایک منظم ایجنٹ مافیا نے پورے نظام پر قبضہ جما رکھا ہے۔ یہ مافیا پہلے غریب خواتین کو پوری رقم دے کر تصویری ثبوت تیار کرتا ہے تاکہ سب کو مکمل ادائیگی کی رپورٹ بھیجی جا سکے اور بعد میں انہی خواتین سے ایجنٹ عورتوں کے ذریعے زبردستی ہزاروں روپے واپس وصول کر لئے جاتے ہیں جو عورت ان مافیا کے خلاف آواز اٹھائے اس کا کارڈ بلاک کروا دیا جاتا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ انتظامیہ کی خاموشی اور بے حسی نے ان مافیاز کے حوصلے مزید بڑھا دیئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نیب ایف آئی اے اور اعلی حکام فوری نوٹس لیں اس ڈاکو مافیا کے خلاف کڑی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔