محکمہ ا نہار کی جانب سے نجی رقبے پر نالہ تعمیر کرنے کےخلاف کیس کی سماعت ملتوی
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے مظفرگڑھ کے نوا حی علاقے میں محکمہ ا نہار کی جانب سے نجی رقبے پر نالہ تعمیر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملتوی کردی اور (بقیہ نمبر43صفحہ6پر )
ہدایت کی کہ اس کیس کو ائندہ 15 دن کے دوران ری لسٹ کیا جائے۔مدعا علیہ غلام عباس کہ وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ موقع پر محکمہ انہار کا رقبہ موجود ہونے کے باوجود محکمے کے اہلکار اس کے رقبے پر کھالہ تعمیر کرنے پر مصر ہیں جس کی وجہ سے اس کے رقبے میں کمی واقع ہوگی اور اسے کاشت کرنے میں پریشانی ہوگی غلام عباس نے محکمہ انہار کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا عدالت نے تحصیلدار کو لوکل کمیشن مقرر کیا جس نے رپورٹ دی کہ واقعی محکمہ انہار ناجائز طور پر اسے پریشان کر رہا ہے موقع پر محکمہ کا رقبہ موجود ہے اور یہ کھالہ سرکاری رقبے پر تعمیر ہو سکتا ہے۔چنانچہ عدالت نے اس رپورٹ کی روشنی میں مدعی کے حق میں فیصلہ کر دیا جس کے خلاف انہوں نے سیشن عدالت سے رجوع کیا مگر وہاں بھی وہ کیس ہار گئے اب انہوں نے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کی ہے۔
