پل بھنڈی کے قریب پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    پل بھنڈی کے قریب پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سپیشل رپورٹر)تھانہ شاہ شمس کے علاقہ پل بھنڈی کے قریب پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ رات گئے پولس پارٹی بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم و ناکہ بندی پل بھنڈی پر موجود تھی او(بقیہ نمبر39صفحہ6پر )

ر چیکنگ کر رھے تھے کہ سرکاری گاڑی کی لائٹ کی روشنی میں دیکھا کہ 2 اشخاص بسواری موٹر سائیکل سامنے کی جانب سے آرہے تھے ۔ مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی کے قریب پہنچ کر موٹر سائیکل کھڑی کی اور نیچے اترتے ہی اپنے اپنے پسٹل ہائے سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شرو ع کردی۔پولیس پارٹی نے بھی لیٹ کر جان بچائی اور گاڑی سرکاری و درختوں کی قدرتی اوٹ کا سہارا لے کر حق حفاظت خود اختیاری میں ہوائی فائرنگ کی کافی دیر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اسی دوران ایک نے موٹر سائیکل سٹارٹ کر کے کائیاں پور چوک کی طرف فرار ہونے کی کوشش کی لیکن عجلت میں موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پل پر بنی ہوئی سیفٹی دیوار سے ٹکراکر گر گئی اور شخص مذکوربھی پل کی دیوار سے ٹکرانے کی وجہ سے گر گیا۔مذکورہ کے پاس سے دوبارہ پسٹل کی گولی چلنے کی آواز سنائی دی جبکہ دوسرا شخص فائرنگ کرتا ہوا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی فصلات میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جسکی بذریعہ کنٹرول ناکہ بندی کروائی گئی اور وقوعہ کی بابت افسران بالا کو اطلاع دی گئی گرے ہوئے شخص کو سنبھالا جسکی دائیں ٹانگ پر پل کی دیوار سے ٹکرانے کی وجہ سے شدید ضرب لگنی پائی گئی،جبکہ مذکورہ شخص کے نیفہ میں بائیں طرف اڑیسہ ہوا پسٹل کی گولی چلنے کی وجہ سے مذکورہ کے عضو تناسل پر زخم خونچکاں لگنا پایا گیا۔طبی امداد کیلئے 1122 کو کال کی گئی زخمی شخص نے دریافت پر اپنا نام و پتہ عبدالرحمن عرف علی ولد محمد رفیق قوم جٹ سردار سکنہ صدف کالونی ملتان بتلایا اور ہمراہی ساتھی مفرور شخص کا نام و پتہ علی شان ولد محمد شعبان قوم سیال سکنہ دنیاپور روڈ ملتان بتلایا۔زخمی ملزم عبدالرحمن عرف علی بالا کی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر مذکورہ کی شلوار پوشیدنی کے بائیں طرف نیفہ میں اڑیسہ ہوا پسٹل 30 بور برآمد ہوا۔