’دھوم مچا لے دھوم‘نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کا اپنی کامیابی کی شاندار تقریر کا انوکھا اختتام 

’دھوم مچا لے دھوم‘نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کا اپنی کامیابی کی ...
’دھوم مچا لے دھوم‘نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کا اپنی کامیابی کی شاندار تقریر کا انوکھا اختتام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )  نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی نے اپنی شاندار کامیابی کی تقریر ایک یادگار انداز میں ختم کی،  انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام بالی ووڈ کے مشہور ترین گانے ’ دھوم مچالے دھوم‘ پر کیا جس پر شرکاء نے جوش و خروش سے تالیاں بجائیں اور ساتھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں موجود پاکستانی، بھارتی اور دیگر جنوبی ایشیائی کمیونٹیز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ زہران ممدانی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین اسے ثقافتی ہم آہنگی اور عوامی جوڑ کی ایک خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔