امریکا میں سیاسی سمت کی تبدیلی ، کیا دنیا ایک نئے توازن کی طرف بڑھ رہی ہے؟علی حیدر زیدی

امریکا میں سیاسی سمت کی تبدیلی ، کیا دنیا ایک نئے توازن کی طرف بڑھ رہی ہے؟علی ...
امریکا میں سیاسی سمت کی تبدیلی ، کیا دنیا ایک نئے توازن کی طرف بڑھ رہی ہے؟علی حیدر زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کا کہنا ہے امریکی سیاست میں ایک غیر متوقع مگر طاقتور تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ورجینیا، نیو جرسی، اور حتیٰ کہ نیویارک سٹی میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایک ایسا عوامی رجحان جو کچھ عرصہ قبل دائیں بازو کی سخت پالیسیوں کی حمایت کرتا تھا، اب بائیں بازو اور معتدل نظریات کی طرف مائل دکھائی دے رہا ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا  سیاسی ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی محض انتخابی نتیجہ نہیں بلکہ ایک نیا سیاسی پیرامیڈ شفٹ ہو سکتا ہے،  ایک ایسا دور جس میں امریکی عوام انتہاپسندی سے تھک چکے ہیں اور مرکزیت (Centrism) کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔

علی حیدر زیدی نے مزید کہا  پاکستان کے لیے سوال یہ ہے کہ  جب امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں سیاسی و معاشی سمت درست کرنے میں مصروف ہیں، تو کیا پاکستانی پالیسی ساز بھی اس بدلتے عالمی منظرنامے کو سمجھ رہے ہیں؟ یا ہم اب بھی آئینی ترامیم اور سیاسی جوڑ توڑ میں الجھے ہوئے ہیں؟