ساہیوال کا ضمنی الیکشن،سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال کا پارٹی لیڈر شپ کے حکم پر اہم اعلان 

ساہیوال کا ضمنی الیکشن،سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال کا پارٹی لیڈر شپ کے ...
ساہیوال کا ضمنی الیکشن،سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال کا پارٹی لیڈر شپ کے حکم پر اہم اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال نے ساہیوال کے ضمنی الیکشن میں پارٹی لیڈر شپ کے حکم پر دستبردار ہونے کا اعلان کیاہے۔این اے 143 سے مسلم لیگ( ن) کے امیدوار طفیل جٹ کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے چوہدری زاہد اقبال کے پارٹی ڈسپلن کی پیروی کرتے ہوئے دستبردار ہونے کے عمل کو سراہاہے۔چوہدری زاہد اقبال نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کرکے دل جیت لیے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز  سے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر، سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال اور سابق سینیٹرسعود مجید نے ملاقات کی۔ملاقات میں عمومی اموراور سیاسی امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔