امپائر سے تکرار پرعمراکمل کوجرمانہ

امپائر سے تکرار پرعمراکمل کوجرمانہ
امپائر سے تکرار پرعمراکمل کوجرمانہ

  


 کو لمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میںامپائرکا حکم نہ ماننے پر پاکستانی بلے باز عمر اکمل کو جرمانہ کردیاگیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل میچ عمر اکمل نے میچ کے آخری لمحات میں گلوز تبدیل کر نے کے لیے پویلین میں اشارہ کیاجس پر امپائر نے اُنہیں گلوز منگوانے سے منع کیا ۔ اس بات پر عمر اکمل اور امپائرکے مابین تکرار ہوئی تاہم اسی لمحے پویلین سے گراﺅنڈ میں گلوز آگئے ۔عمراکمل نے امپائر کی بات سنے بغیر گلوز لے لیے جس پر امپائر نے گراﺅنڈ میں بر ہمی کا ا ظہا ر کیا ۔ جیو نیوز کے مطابق عمر اکمل کے اس فعل پر انہیںجرمانہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق آن گراﺅنڈ بلے باز مشاورت نہیں کرسکتے ۔

مزید : کھیل