اطالوی ڈیفنس چیف کی جنرل خالدوائیں سے ملاقات

اطالوی ڈیفنس چیف کی جنرل خالدوائیں سے ملاقات
اطالوی ڈیفنس چیف کی جنرل خالدوائیں سے ملاقات

  


 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بیاجیو ایب ریٹ نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالدشمیم وائیں سے ملاقات کی جس میں دونوں جانب تعاون اورباہمی پیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل ملاقات میں افغانستان سے متعلق صورتحال خصوصی طورپرزیرغورآئی۔ اس موقع پر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کا کہنا تھا کہ پاکستان کا استحکام افغانستان میں امن امان کی صورتحال سے براہ راست منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں افغان عوام کی نمائندہ حکومت اورافغان مفاہمتی عمل کا حامی ہے۔ اٹلی کے جنرل بیاجیو ایب ریٹ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اورخطے میں استحکام لانے کیلئے پاک فوج اورعوام کے کردارکی تعریف کی ۔ قبل ازیں اٹلی کے چیف آف ڈیفینس سٹاف سٹاف ہیڈکوارٹرزپہنچے تو انھیں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا ۔

مزید : راولپنڈی