تحریک طالبان پاکستان نے تحریک انصاف کو کسی یقین دہانی کی تردید کردی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک طالبان پاکستان نے تحریک انصاف کو کسی یقین دہانی کی تردید کردی ہے ۔ کالعدم تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اُنہوں نے عمران خان یااُن کی جماعت کو تحفظ کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی اور اُن کے لوگ اتنے سستے نہیں کہ تحریک انصاف کی ریلی کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں ۔احسان نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی دواقسام ہیں ، ایک وہ جو حکومت میں ہیں اور اُن کے مخالف ہیں اور دوسری وہ جماعتیں جو ابھی حکومت میں نہیں جس کی وجہ سے اُن کی پالیسی واضح نہ ہونے پر تحریک طالبان کا بھی کوئی واضح لائحہ عمل نہیں جبکہ اُنہیں یہ بھی معلوم ہے کہ عمران خان ایک سیکولر اور مغرب پسند ہیں،تنظیم کی ہمدردیاں اُن کے ساتھ نہیں۔ اُن کاکہناتھاکہ عمران خان کا امن مارچ ڈرون حملوں کے متاثرین کے لیے ن ہیں بلکہ ایک سیاسی گیم کا حصہ ہے ۔ترجمان نے کہاکہ اُن کی جماعت ملٹری طرز پر کارروائیاں کرتی ہے اور کوئی بھی تنظیم اپنی منصوبہ بندی کے بارے میں بروقت نہیں بتاتی ۔