توہین عدالت کیس: ہائیکورٹ کا بابراعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی کافیصلہ

توہین عدالت کیس: ہائیکورٹ کا بابراعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی کافیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے نااہلی اورتوہین عدالت کیس میں سینیٹربابراعوان کے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع کردی ہے اورآئندہ سماعت28نومبر کو مقررکردی ہے۔بابراعوان کیخلاف دائر درخواست میں ایک شہری آفاق احمد نے موقف اختیار کیا کہ بابراعوان عدلیہ اوراس کے فیصلوں کی تضحیک کرتے ہیں جبکہ اُن کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی جعلی ہے لہٰذاا±نہیں سینٹ کی نشست سے نااہل قراردیاجائے اور توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔کیس میں سینیٹربابراعوان یاان کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔گذشتہ سماعت پر عدالت نے بابراعوان کی طلبی کے لئے اخبار میں اشتہاربھی دیاتھا مگرڈاکٹربابراعوان یاان کے وکیل جمعہ کو بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی کا فیصلہ کیا۔

مزید : لاہور