نادیہ گبول کی خالی ہونیوالی نشست رفعت خان نے سنبھال لی

نادیہ گبول کی خالی ہونیوالی نشست رفعت خان نے سنبھال لی
نادیہ گبول کی خالی ہونیوالی نشست رفعت خان نے سنبھال لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) دوہری شہریت کی وجہ سے نادیہ گبول کی خالی ہونے والی خواتین کی مخصوص نشست پر متحدہ قومی مومنٹ کی رفعت خان ایڈوکیٹ صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئیں ہیں جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر نادیہ گبول کے نااہل ہونے کے بعد اس نشست پر مسز رفعت خان کو منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نادیہ گبول کو دوہری شہریت رکھنے کی بناءپر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ممبر سندھ اسمبلی کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

کراچی -