سعود ی انٹیلی جنس چیف برطرف

سعود ی انٹیلی جنس چیف برطرف
سعود ی انٹیلی جنس چیف برطرف

  


 ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا نے انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف شہزادہ عبدالعزیز بن بندر بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق شاہی دیوان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین عبداللہ بن عبدالعزیز نے اپنے صوابدیدی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جنرل انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف شہزادہ عبدالعزیز بن بندر بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ جنرل یوسف بن علی الادریسی کو نیا ڈپٹی چیف انٹیلی جنس مقرر کردیا۔

مزید : بین الاقوامی