حکومت مینگل نکات پر ہٹ دھرمی چھوڑدے:منورحسن

حکومت مینگل نکات پر ہٹ دھرمی چھوڑدے:منورحسن
حکومت مینگل نکات پر ہٹ دھرمی چھوڑدے:منورحسن

  


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت ہٹ دھرمی چھوڑ کر اختر مینگل کے 6 نکات اور طلال بگٹی کی تجاویز کی روشنی میں فوری اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل اور طلال بگٹی کا بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے میدان میں آنا خوش آئند ہے مگر چند حکومتی شخصیات اور صوبائی حکومت کے کچھ لوگ اس مسئلے کو حل نہیں ہونے دے رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی اغوا کئے گئے لوگوں کا پتہ چلاکر انہیں باز یاب کرائیں۔

مزید : لاہور