ارسلا ن افتخار کی سڈل کمیشن کو تمام ملزموں کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست

ارسلا ن افتخار کی سڈل کمیشن کو تمام ملزموں کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ...
ارسلا ن افتخار کی سڈل کمیشن کو تمام ملزموں کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست

  


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس افتخار چودھری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے ڈاکٹر شعیب سڈل کمیشن کو درخواست دی ہے کہ ان سمیت ملک ریا ض ، سلمان احمد اور احمد خلیل کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر کے تحقیقات جلد مکمل کی جائیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک ریاض کو شعیب سڈل کمیشن نے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے تین مرتبہ بلایا لیکن سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے کے باوجود ملک ریاض کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ میڈیا اطلاعات ہیں کہ ملک ریاض کے ساتھی احمد خلیل پاکستان پہنچ چکے ہیں اور انکوائری میں شامل ہونے کی بجائے پریس کانفرنس یا میڈیا میں انٹرویو کیلئے پرتول رہے ہیں۔ ارسلان افتخار نے کمیشن سے استدعا کی ہے کہ ان سمیت احمد خلیل ، سلمان احمد اور ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ انکوئری جلد از جلد مکمل ہو۔

مزید : اسلام آباد