ڈیرہ بگٹی سے برآمدکیے گئے آٹھ بم ناکارہ بنادیئے گئے

ڈیرہ بگٹی سے برآمدکیے گئے آٹھ بم ناکارہ بنادیئے گئے
ڈیرہ بگٹی سے برآمدکیے گئے آٹھ بم ناکارہ بنادیئے گئے

  

ڈیرہ بگٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے کاروائی کرتے ہوئے آٹھ بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے ۔ایف سی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ میں گیس فیلڈ کے قریب سرچنگ کے دوران ایک نالے سے مختلف اقسام کے آٹھ بم برآمد کر لئے جو نامعلوم افراد کی جانب سے چھپائے گئے تھے، برآمد کئے گئے بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ ادھر ضلع کوہلو کے علاقے لاسی زئی میں نامعلوم افراد کی جانب سے دو راکٹ فائر کئے گئے۔لیویز فورس کے مطابق راکٹ رہائشی علاقے میں گر کر پھٹ گئے تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

مزید :

ڈیرہ مرادجمالی -