میانی صاحب قبرستان 2منصوبہ ختم

میانی صاحب قبرستان 2منصوبہ ختم

انہوں نے بتایا لاہور میں کم پڑے قبرستان کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے آخری دنوں میں بڑے جوش جذبے سے میانی صاحب قبرستان فیز2کا منصوبہ منظور ہوا اور اس کے لئے فیروز پور روڈ موضع تھے پانجو موضع کاہنہ میں اراضی اکوائر کرلی گئی، موضع تھے اور پانجو میں 947کنال اور موضع کاہنہ 989کنال اراضی شامل تھی منصوبہ ٹو کے لئے دو اکتوبر 2007میں سیکشن فور کے تحت گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اہل لاہور کے لئے بڑا تحفہ قرار دیا گیا مگر اب ڈسٹرکٹ کلکٹر، ڈی سی او نے حکومتی دباؤ پر ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے اور قبرستان کی ساری زمین LDAسٹی کے لئے پرائیویٹ پارٹنر نے LDA کو منتقل کر دی ہے۔ قبرستان کی جگہ پر اب LDAسٹی بنے گا۔ معززین لاہور نے مطالبہ کیا ہے وزیراعلیٰ زندوں کے ساتھ مرنے والوں کا بھی خیال کریں اور قبرستان کا منصوبہ بحال کریں۔

مزید : ایڈیشن 1