چین ترقی پذیر ممالک کو دو ارب ڈالر امداد دے گا

چین ترقی پذیر ممالک کو دو ارب ڈالر امداد دے گا

چین کے صدر شی جن پنگ نے ترقی پذیر ممالک کی معاونت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے دو ارب ڈالر پر مشتمل امداد دینے کا عہد کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترقیاقی منصوبوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ 15 برسوں میں یہ سرمایہ کاری 12 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین دنیا کے پسماندہ ممالک کے قرضے معاف کر سکتا ہے، جن میں جزائر میں مشتمل کئی چھوٹے ممالک بھی شامل ہیں۔

مزید : ایڈیشن 2