نیپال‘لگاتار2 دن گاڑی چلانے پر پابندی

نیپال‘لگاتار2 دن گاڑی چلانے پر پابندی

نیپالی حکومت نے پیٹرول کی شدید قلت کے باعث شہریوں کو ایک دن کے وقفے سے گاڑی چلانے کی ہدایات جاری کردیں جب کہ بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واپسی کی پرواز کے لئے اپنا ایندھن ساتھ لے کر آئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کی حکومت نے ملک میں پیٹرول کی شدید قلت کے باعث پیٹرول کی طلب میں کمی کے لئے مسلسل 2 روز گاڑی چلانے پر پابندی عائد کردی جس کے بعد شہری ایک دن کے وقفے سے گاڑی چلائیں گے جب کہ بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ واپسی کی پرواز کے لیے اپنا ایندھن ساتھ لے کر آئیں۔

مزید : ایڈیشن 2