نئے یورو بانڈزسے ایک ارب ڈالر حاصل

نئے یورو بانڈزسے ایک ارب ڈالر حاصل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے عالمی مارکیٹ میں 50 کروڑ ڈالر مالیت کے نئے یورو بانڈ جاری کئے گئے جن سے ایک ارب ڈالر حاصل ہوئے۔ نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی صورتحال موافق نہ ہونے کے مشوروں کے باوجود پاکستان نے بانڈ جاری کئے کیونکہ معاشی لحاظ سے مضبوط ممالک نے اپنی بڈز ملتوی کردی تھیں لیکن پاکستان کی معاشی بہتری نے مارکیٹ سے اچھے رسپانس میں مدد دی۔ پاکستان کے جاری کردہ یورو بانڈز پر سالانہ شرح سود8.25 فیصد ہے، موجودہ بانڈ پر شرح سود پچھلے سال جاری کردہ اسی نوعیت کے بانڈز کے برابر ہے۔

مزید : ایڈیشن 2