عید پر 6 ارب روپے کی کھالیں خریدی گئیں

عید پر 6 ارب روپے کی کھالیں خریدی گئیں

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید پر 6 ارب روپے مالیت کی کھالیں خریدی گئیں، کھالوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد کمی ہوئی۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے ابتدائی تخمینے کے مطابق رواں سال عیدالاضحیٰ پر73 لاکھ جانور قربان کیے گئے۔ عید کے پہلے روز ٹینریز میں 60 لاکھ کھالیں لائی گئیں، جن میں تقریبا 42 لاکھ گائے،16لہ لاکھ بکرے 80 ہزار دنبے اور 55 ہزار اونٹوں کی کھالیں شامل ہیں، جبکہ عیدالاضحی کے دوسرے اور تیسرے روز کے دوران13 لاکھ جانوروں کی کھالیں جمع کی گئیں۔

مزید : ایڈیشن 2