پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کر کٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کر کٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

کر اچی (آئی این پی)پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کر کٹ ٹیموں کے مابین 3ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز ٹیموں کے مابین 3ایک روز ہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ساوتھ کلب کراچی میں کھیلا جائے گا،جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا،واضح رہے کہ ون ڈے سیر یز سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کلین سویپ کیا تھا قومی ٹیم کی کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عمدہ پرفارمنس سے دوسرا ون ڈے بھی اپنے نام کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی