رگبی ورلڈ کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

رگبی ورلڈ کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

لندن ( نیٹ نیوز) رگبی ورلڈ کپ 2015 میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ آٹھویں رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں او رکل دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں کینیڈا اور رومانیہ کے درمیان لیسٹر سٹی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے ابھی تک ایونٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔ دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں فجی اور یوروگوئے آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی