وینس ولیمز نے ووہا ن اوپن ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

وینس ولیمز نے ووہا ن اوپن ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ووہان(نیٹ نیوز) امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے ووہا ن اوپن ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا انہوں نے فائنل میں حریف موگورازا کو شکست سے دوچار کیا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ میچ ہوا لیکن وینس ولیمز نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے جب اس ایونٹ میں شرکت کی تو اس وقت ہی اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ میں عمدہ پرفارمنس سے یہ ٹائٹل اپنے نام کروں گی اور مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں اسی طرح عمدہ پرفارمنس کاسلسلہ جاری رکھوں اور ٹائٹلز جیتوں دوسری جانب رنر اپ کھلاڑی نے کہاکہ کامیابی حاصل نہ کرنے کا دکھ ضرور ہے لیکن میں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور مستقبل میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کروں گی۔