ششناک منوہر دوسری مرتبہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب

ششناک منوہر دوسری مرتبہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب
ششناک منوہر دوسری مرتبہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب

  

ممبئی (آئی این پی)بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی )نے ششناک منوہر کو2017تک دوسری بار اتفاق رائے سے نیا صدر منتخب کر لیا ہے،ششانک منوہر اس سے قبل 2008 سے 2011 کے درمیان صدربھارتی کر کٹ بورڈ کے صدر رہ چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ششناک منوہر کا نام ممبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔کہا جاتا ہے،ذرائع کے مطابق ششناک منوہر کو بھارت کے تمام علاقائی بورڈ نے صدر کے لیے نامزد کیا تھا۔واضح رہے کہ سابق صدر جگموہن ڈالمیا کی اچانک موت کے بعد صدارت کا عہدہ خالی ہونے کے بعد یہ انتخابات ناگزیر ہو گئے تھے۔ششانک منوہر واحد شخص تھے جنھوں نے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کی تھی اور یہی خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ صدر منتخب ہو جاؤں گے۔اس سے قبل ان کے پہلے دور کا اختتام این سری نواسن کے صدر بننے کے ساتھ ہوا تھا۔نامہ نگاروں کے مطابق ان کا دوسرا دور بھارتی کرکٹ کے لیے نیا دور ہوگا کیونکہ حالیہ دنوں بھارتی کرکٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بدعنوانیوں کے مسائل سے دو چار نظر آیا تھا۔رواں سال مارچ کے مہینے میں سری نواسن کو آئی پی ایل کے سکینڈل میں ان کے داماد کے شامل ہونے کے الزامات کے بعد بی سی سی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا اور ان کی جگہ جگموہن ڈالمیا کو صدر منتخب کیا گیا تھانو منتخب صدر نے نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقہ سے سر انجام دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی