رگبی ورلڈ کپ ،انگلینڈ کی ٹیم پہلی بار کوارٹر فائنل میں نہ پہنچ سکی
لند ن (آئی این پی)انگلینڈ میں جاری رگبی کے عالمی کپ میں پہلی بار میزبان ملک کوارٹر فائنل مرحلے میں بھی کولیفائی نہ کر سکا ۔انگلینڈ کو آسٹریلیا نے 13 کے مقابلے میں 33 پوائنٹ سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کیا ۔تفصیلات کے مطابق سنیچر کی شام کو لندن کے ٹویکنہیم سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے کے میچ میں میزبان ملک انگلینڈ کو آسٹریلیا نے 13 کے مقابلے میں 33 پوائنٹ سے شکست دے دی۔آسٹریلیا اس میچ میں کامیابی کے بعد ناک آؤٹ مرحلے یعنی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گیا ہے۔
انگلینڈ کو نہ صرف اس میچ میں شکست ہوئی ہے بلکہ رگبی کے کسی بھی عالمی کپ میں میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہے جو کوارٹر فائنلز مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کر سکا۔