انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شعیب ملک کو شامل کرنیکا فیصلہ

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شعیب ملک کو شامل کرنیکا فیصلہ
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شعیب ملک کو شامل کرنیکا فیصلہ

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں ایک اور کھلاڑی کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شعیب ملک مضبوط امیدوار بن گئے۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان سے ٹیسٹ کرکٹرز متحدہ عرب امارات پہنچ چکے اور سیریز سے پہلے دو پریکٹس میچز کھیلنے اے ٹیم بھی یو اے ای میں ہی موجود ہے۔انگلینڈ کے خلاف یہ پاکستان کی ہوم سیریز ہے۔ اس کے لئے سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد ایک اور کھلاڑی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے شعیب ملک مضبوط امیدوار ہیں لیکن چیف سلیکٹر ہارون رشید انگلینڈ کے خلاف پہلے پریکٹس میچ کا انتظار کر رہے ہیں جس میں لیفٹ آرم سپنر آل راؤنڈر ظفر گوہر کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی انگلینڈ کجی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے یو اے ای پہنچ چکی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اس سیریز کو بہت اہم قرار دیا جارہا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ و ہ اہم سیریز میں ایسے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر ے جو انگلش ٹیم کے خلاف عمدہ پرفارمنس دکھانے کی اہلیت رکھتا ہوں شعیب ملک کا نام بھی اسی لئے اب شامل کیا گیا ہے شعیب ملک کی زمبابوے کے خلاف جاری سیریز میں پرفارمنس بہت اچھی ہے اور اس بناء پر ان وک شامل کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی