پاکستان اے اور انگلینڈ الیون کے درمیان ٹور میچ آج کھیلاجائیگا

پاکستان اے اور انگلینڈ الیون کے درمیان ٹور میچ آج کھیلاجائیگا

شارجہ( نیٹ نیوز) پاکستان اے اور انگلینڈ الیون کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ آج شارجہ میں شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم ایلسٹرکک کی قیادت میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے اور وہ آج پاکستان اے کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ انگلینڈ اور پاکستان اے کے درمیان دوسرا ٹور میچ 8 سے 9 اکتوبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ جنید خان پاکستان اے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عدنان اکمل، علی اسد، احسان عادل، فواد عالم، افتخار احمد، خرم منظور، میر حمزہ، سمیع اسلم، محمد اصغر، عمر امین، ظفرگوہر، عثمان صلاح الدین اور ضیاء الحق شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی