ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سٹیو کیمیچو انتقال کر گئے

ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سٹیو کیمیچو انتقال کر گئے

اینٹیگا( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سٹیو کیمیچو انتقال کر گئے، ان کی عمر 69 سال تھی۔ سٹیو کیمیچو نے 1968 سے 1971 تک ویسٹ انڈیز کی جانب سے بطور بلے باز 11 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 640 رنز سکور کئے۔

انہوں نے 76 فرسٹ کلاس میچز میں سات سنچریوں اور 24 نصف سنچریوں کی مدد سے 4069 رنز سکور کئے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ بہترین کرکٹر تھے، انہوں نے کلب کرکٹ کے فروغ کیلئے سخت محنت اور لگن سے کام کیا جس کے نتیجے میں کئی نامور کھلاڑی منظرعام پر آئے۔ ڈیو کیمرون نے کہا کہ ان کی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی