عمران خان نے پارٹی عہدیداران کو حکومتی پراجیکٹس میں کرپشن کے ثبوت اکٹھے کر کے تصدیق کرنے کی ہدایت کردی

عمران خان نے پارٹی عہدیداران کو حکومتی پراجیکٹس میں کرپشن کے ثبوت اکٹھے کر ...
عمران خان نے پارٹی عہدیداران کو حکومتی پراجیکٹس میں کرپشن کے ثبوت اکٹھے کر کے تصدیق کرنے کی ہدایت کردی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف حکومت کے خلاف کرپشن کے ٹھوس ثبوت تاحال اکٹھی نہ کرسکی جس پر عمران خان نے پارٹی عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کے خلاف ٹھوس ثبوت کی تصدیق کر کے عوام کے سامنے لا ئے جائیں ۔دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والی پارٹی میٹنگ میں حکومت کی کرپشن کے خلاف ثبوتوں پر بات چیت ہوئی اور اس حوالے سے کئی رہنماﺅں نے حکومت کی کرپشن کے خلاف ثبوت پیش کیے جن کی تصدیق نہ ہو سکی ۔عمران خان نے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف ٹھوس ثبوت فراہم کیے جائیں ۔واضح رہے کہ عمران خان نے چندر وز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ لاہور میں ہونے والے جلسے میں حکومتی منصوبوں میں کرپشن کے بڑے بڑے سکینڈل کو بے نقاب کریں گے تاہم پارٹی کے ذمہ داران کی جانب سے ٹھوس ثبوتوں کی تصدیق نہ ہونے پر جلسے میں عمران خان نے حکومتی کرپشن کو بے نقاب نہ کر سکے ۔

مزید : لاہور