جنگلات کی سائنسی بنیادوں پر جانچ پڑتال کیلئے جیوگرافک لیبارٹری قائم

جنگلات کی سائنسی بنیادوں پر جانچ پڑتال کیلئے جیوگرافک لیبارٹری قائم

لاہور(خبر نگارخصوصی)صوبے بھر کے جنگلات کی سائنسی بنیادوں پر جانچ پڑتال‘ انتظام و انصرام اور ترقیاتی اقدمات میں مدد کے لیے محکمہ جنگلات پنجاب میں جیوگرافک انفارمیشن سسٹم لیبارٹری قائم کردی گئی ہے۔ اس منصوبے پر 50ملین روپے لاگت آئی ہے لیبارٹری سے سائنسی بنیادوں پر حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں نہ صرف جنگلات کے رقبہ کے تحفظ میں مدد ملے گی بلکہ جنگلات کی بڑھوتری کے سلسلہ میں اٹھائے گے اقدمات اور وسائل بارے میں معلومات حاصل ہوسکیں گی۔گزشتہ روز وزیر جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری ملک محمد آصف بھا نے محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا ااظہار کیا انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت جنگلات کی حفاظت اور بڑھوتری کیلئے بے پناہ کام کر رہی ہے اور جدید سسٹم کے نصب کرنے سے جنگلات کی حفاظت کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے تمام اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لیبارٹری سے استفادہ کرنے اور اس کے تکنیکی معاملات کی دیکھ بھال کی غرض سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ماہر افراد کو بھرتی کیا گیا ہے ۔ ملک محمد آصف بھا اعوان نے کہا کہ مذکورہ لیبارٹری کے سلسلہ میں نئے بھرتی کئے گئے سٹاف اور دیگر فیلڈ سٹاف کی تربیت کا اہتمام کیا جارہاہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1