معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے،بشیر مہدی

معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے،بشیر مہدی

لاہور(پ ر)محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے تو خرچ کر رہی ہے لیکن نجی شعبہ سے مشاورتی عمل کو مزید بڑھایا جائے، معیاری طبی سہولتوں تک رسائی عوام کا حق ہے لیکن نجی شعبہ کے ماہرین سے مشاروت کرکے حکمت عملی بنائی جائے، پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہی و بنیادی مراکز صحت کو فعال بنانے کیلئے جامع پروگرام مرتب کیا ہے اور اس پروگرام کے تحت مرحلہ وار پہلے 10 اضلاع میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے صحت کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا اور اس ضمن میں نجی شعبہ کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1