مسائل سے نکلنے کے لئے شرعی نظام نافذ کرنا ہو گا،مفتی ظفر جبار چشتی

مسائل سے نکلنے کے لئے شرعی نظام نافذ کرنا ہو گا،مفتی ظفر جبار چشتی

لاہور(پ ر) جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان میں شرعی نظام عملاً نافذ اور سودی نظام کا مکمل طور پر خاتمہ کر کے ملک کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے پاکستان میں بھارت سمیت دیگر بیرونی مداخلت کی روک تھام کیلئے حکمران مستحکم اور مضبوط پالیسیاں مرتب کریں گذشتہ روز جماعت اہلسنت لاہور کے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی سمیت دیگر نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند اور دہشت گرد گروہ کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کا آئینی اور اولین فریضہ ہے لیکن حکومت امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہوتی نظر آ رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1