کوآپریٹو سوسائٹیاں ہاؤسنگ سیکٹر کے ماتھے کا جھومر ہیں،بابر حیات تارڑ

کوآپریٹو سوسائٹیاں ہاؤسنگ سیکٹر کے ماتھے کا جھومر ہیں،بابر حیات تارڑ

لاہور(خبر نگار خصوصی) کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہاؤسنگ سیکٹر کے ماتھے کا جھومر ہیں جہاں جدید انداز کی ہرقسم کی سہولیات میسر ہیں۔ ان کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں جامع اور منظم انداز میں صفائی ستھرائی کا معیار اپنایا گیا ہے جس کی بناء پر آج تک کسی بھی مقام پر ان سوسائٹیوں میں ڈینگی لاروا کی پرورش نہیں پائی گئی ہے ان تمام سوسائٹیوں میں حکومتی نافذ کردہ پلان پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے اسی بناء پر کہیں سے بھی کوئی ڈینگی کیس سامنے نہیں آنے پایا اس امر کا اظہارسیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور بھر کی 100کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں باقاعدگی سے محکمہ کوآپریٹو انتہائی جامع حکمت عملی سے صفائی اور دیگر معاملات کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ بارش کے فوری بعد نکاسی آب پر فوری توجہ اور کھڑے پانی کو مٹی کے ذریعے فوری طور پر پرکر دیا جاتا ہے جبکہ مختلف مقامات پر ادویات کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں قائم کمیونٹی ہالوں میں ممبران کو ڈینگی لاروے بارے آگاہی اور بچاؤ بارے باقاعدگی سے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1