داتانگر میں ہسپتال اور بینک کا دیرینہ مسئلہ حل کرائیں گے،خاور بٹ

داتانگر میں ہسپتال اور بینک کا دیرینہ مسئلہ حل کرائیں گے،خاور بٹ
داتانگر میں ہسپتال اور بینک کا دیرینہ مسئلہ حل کرائیں گے،خاور بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کامیاب ہو کر داتا نگر کے لئے صاف ستھرے پانی کی آسان سپلائی یقینی بنائی جائے گی ،پانی کی کمی دور کرنے کے لئے نیا ٹیوب ویل لگوایا جائے گا ،صفائی کے نظام کو موثر بنا کر علاقہ کو ایک ماڈل علاقہ بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 22سے آزاد امیدوار چیئرمین حاجی خاور بٹ نے کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ میں معیار فوڈ سٹریٹ قائم کی جائے گی،داتا نگر کے لوگوں کو طبی سہو لیات کی فراہمی کے لئے ہسپتال قائم کرائنگے ،علاقہ کی بچیوں کو مفت سلائی کڑھائی سکھائی جائے گی ،بینک،ہفتہ بازار بھی قائم کرائنگے ۔حاجی خاور بٹ نے کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ عوام کی طاقت سے منتخب ہو کر دھونس اور دھاندلی کی سیاست کا خاتمہ کرونگا اہل علاقہ کو ان کی دہلیز پر ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے انہو ں نے کہا کہ ہر ہفتے کھلی کچہری لگا کر لوگوں کے مسائل سن کر ان کو حل کرانے کے لئے ہر وقت کوشاں رہوں گا ۔اس موقع پر داتا نگر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی اعجاز احمد بٹ نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن لے کر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور انشاء اللہ ماضی کی طرح عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے عوام ضمیر کی آواز سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور مفاد پرستوں کو شکست دیں