جسٹس جاوید اقبال کی وفات سے قوم سچے پاکستانی سے محروم ہو گئی،سعدیہ سہیل

جسٹس جاوید اقبال کی وفات سے قوم سچے پاکستانی سے محروم ہو گئی،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ جسٹس جاوید اقبال کی وفات سے پاکستان قوم ایک ماہر قانون دان، دیانت دار شخصیت اور سچے پاکستانی دانشور سے محروم ہو گئی ہے جو پاکستان کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اْن کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مزید برآں انہوں نے عید کے دوران بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے نکلنے والے جعلی نوٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے کا سختی سے نوٹس لے اور اس میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1